Header Ads Widget

مسلم نوجوانوں کے نام اہم پیغام ؍ مسلمانوں پر مصائب کی وجوہات

مسلم نوجوانوں  کے نام اہم پیغام  

مسلمانوں کی کامیابی کا راز! 

مسلم نوجوانوں کے نام اہم پیغام
مسلم نوجوانوں  کے نام اہم پیغام



     اس وقت پورے عالم انسانی و  بیابانی میں مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کی سازشیں رچی جارہی ہیں، مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کرنا مخالفین کا شیوہ بن چکا ہے۔ افرادِ مسلم کے خلاف زہرافشانی انکی فصاحت کی دلیل سمجھی جا رہی ہے ۔ امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر آپس میں جھگڑا، لڑائی اور تفرقہ بازی انکی کامیابی کی راہِ مستقیم بن چکی ہے۔  مسلم خواتین کو مذہب اسلام کی طرف سے ملی رعایات و حقوق کو آزادی نسواں کا مخالف کہہ کرعورتوں کو اسلام کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر مجبور کرنا ان کی سیاست بن چکی ہے۔  کہیں بم دھماکہ کراکے چند بے قصور مسلم نوجوانوں کو انڈین مجاہدین، لشکر طیبہ اور داعش کا ایجنٹ اور ماسٹر مائنڈ کا فرضی لیبل لگا کر جیلوں میں قید و بند کی صعوبتوں سے سرشار کرنا، ان کی عادت قبیحہ  بن چکی ہے ۔  ( لعنت ہے ایسی خبیث اور گھناونی زندگی پر ) اللہ پاک ہدایت دے۔

    ملعون وسیم رضوی اور نرسمہانند سرسوتی جیسے فتنہ پروروں اور نفرت انگیزوں کو کھلے سانڈ کی طرح نفرت پھیلانے کی آزادی اور مبلغ اسلام  جناب عمر گوتم صاحب  اور مولانا کلیم صدیقی صاحب پھلتی جیسے داعیان اسلام اور محبت و امن و شانتی کا پیغام  پھیلانے والوں کی گرفتاری 

    مظفرنگر، دہلی اور تریپورہ میں دنگائیوں کا مسلم گھروں کو تہس نہس کرنا، مساجد کو نذر آتش کرنا، مسلم خواتین کی عصمت  ریزی، بچوں کا قتل عام ، اور عام مسلمانوں کو بے گھر کرنا ، تمام شواہد کے باوجود ان دنگائیوں کا بچاؤ کرنا، انکی گرفتاری کے بجائے بے قصور، اور مظلوم مسلمانوں کو گرفتار کیا جانا

    این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج (جو کہ موافق قوانین ہند ہے) کے جرم میں ناجائز طریقے سے، الزام ڈال کر عمر خالد جیسے سینکڑوں مسلم نوجوانوں کو جیل کی کالی کوٹھری میں بند کرنا، تریپورہ دنگا کے خلاف آواز بلند کرنے والے صحافیوں اور وکلاء کے خلاف مقدمات اور دہلی میں دنگا بھڑکانے والے کپل مشرا جیسے غنڈوں اور دنگائیوں کا آزاد پھرنا

    لو جہاد کے نام پر قانون بنانا،لو جہاد کے نام پر مسلم نوجوانوں کو ہراساں کرنا، لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو گرفتار کرنا اور جو ہندو ، مسلم بہنوں سے شادی کر رہے ہیں، انکے خلاف قانون نہ بنانا، مسلم بہنوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا پلان کرنے والوں گرفتار کرنے کے بجائے انہیں آزاد پھرنے دینا، انکی حفاظت کا سامان مہیا کرنا

      تین طلاق کا مسئلہ (جو کہ خالص مذہبی ہے، اس میں خواتین و رجال دونوں کے لیے فائدہ ہے) کے خلاف قانون سازی کرنا اور لاکھوں خواتین کے احتجاج کے باوجود ، چند بکی ہوئی ، بے حیثیت، مکار، مفاد پرست اور حکومت کے چمچوں کی بات ماننا، تین طلاق کی صورت میں مسلم نوجوانوں کو جیل میں ڈالنے کی سازش رچنا اور ہندو مردوں کی طرف سے دی گئی طلاق پر کارروائی نہ کرنا

    پردہ کرنے والی، باحیا اور نقاب پوش مسلم خواتین کےخلاف زہر پھیلانا، نقاب پہننے کے جرم میں مسلم خواتین کا اسکولوں اور کالجوں میں داخلہ نہ لیا جانا، برقہ نہ اتارنے کی صورت میں مسلم خاتون ٹیچر کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرنا

    مذکورہ تمام باتوں سے واضح طور پر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے،کہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا یا ہورہا ہے
وہ سب منصوبہ بند طریقے سے ہورہا ہے، ان تمام کا مقصد ہے مسلم نوجوانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا، مرتد بناکر انہیں دین اسلام سے پھیرنے کی کوشش کرنا، اسلام اور اہل اسلام کو ذلیل کرکے نیچا دکھانا۔ ہندو اور مسلمانوں کے بیچ نفرت کی دیوار کھڑی کرکے سیاست کی کرسی پر جمے رہنا۔ 

مجھے بھی پڑھ لیجیے: مدارس میں تنخواہوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے

 مسلمانوں پر مصائب کی وجوہات!

    اور ان تمام مصائب و مشکلات کی بنیادی  وجوہات ہم مسلمانوں کا دین اسلام سے بے زار ہونا، تعلیمات نبوی کو فراموش کرنا، صحابۂ کرام اور اسلاف کے احوال و کردار سے ناواقف ہونا، اپنے مقصد زندگی کو بھلا کر عیش و عشرت میں پڑا رہنا۔سیاست سے دور ہونا، مسلم قائدین کو مضبوط نہ کرنا، آپس میں اتحاد و اتفاق کا نہ ہونا ہے۔

مسلمان کیا کریں؟

    اس لیے امت مسلمہ کے غیور نوجوانوں سے درد مندانہ عرض ہے کہ ائے امت محمدی اللہ علیہ وسلم کے غیور نوجوانو! کب تک غفلت کی چادر میں چھپ کر بے حواس سوتے رہو گے ؟

      اٹھو اور اٹھاؤ گھر والوں کو !

     جاگواور جگاؤ گھر والوں کو!  

    عیاشی کی زندگی کو طلاق دو! 

     نفرت کے شعلوں کو محبت کے سمندر سے بجھا ڈالو! 

    غفلت کی چادر کو بیداری کی سیاست سے ادھیڑ ڈالو! 

    دشمنی کی تاریکی کو دوستی کی روشنی سے منور کر دو!

      بے دینی کی بدصورتی کو تعلیمات اسلامی کے زیورات سے مزین کردو!

    تعلیمات اسلامی کے مطابق زندگی گزارنے کو اپنی کامیابی کا راز سمجھو!

      تعلیمات اسلامی سے بیزاری اور ہماری عیش پرستی سے اغیار کے حوصلے بلند ہوگئے؛ اس لئے ان کے نتیجے میں پیش آنے والے حوادث سے سبق سیکھیے ! اور محلات کے محفوظ کمروں میں خواب خرگوش بادشاہوں اور نوجوانوں سے کہہ دیجئے : کہ اگر اب بھی بیدار نہ ہوے، تو تمہیں دنیا میں ہی آگ کے شعلوں میں جھلسنا  پڑے گا اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ان محلات میں اسرائیل اور روس کے جنگلات  کی طرح شعلے بھڑکنے لگیں! اس لیے مسلمانوں بیدارمغزی سے کام لو!  اور نوجوانوں سنو! 

 نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر

 تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

نشیمن پر نشیمن اس قدر تعمیر کرتا جا

 بجلی گرتے گرتےخود بے زار ہو جائے


Post a Comment

0 Comments